the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.youtube.com/watch?v=gGn7XWKcpg8

دہشت گردوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کو اپنی مذموم سرگرمیوں کا ہدف بنا یا ہے جہاں دہشت گرد نے مسجد پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 5 شہریوں کو شہید اور متعددزخمی کردئیے ۔سعودی فورسز کی جوابی کارروائی سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیاجبکہ حملہ آور کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر سہیت میں واقع مسجد کے باہر دہشت گرد نے فائرنگ کردی جس سے خاتون سمیت 5 افراد شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت



تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
واقعے کے عینی شاہد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ حملہ آور ٹیکسی پر آیا جسے چیک پوائنٹ پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے فائرنگ شروع کردی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔اس سے قبل سعودی عرب کے مغربی شہر القدیح میں مئی کے مہینے میں خود کش حملہ آور نے جمعے کی نماز کے وقت دھماکہ کر کے 21افراد کو شہید اور 81کو زخمی کیا تھا ۔اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.